بھارت کا دوسرا طیارہ پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا
اسلام آباد(زمینی حقائق) پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔ ایک طیارہ سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی حدود کے اندر دراندازی کی کوشش کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 ایئر کرافٹ مار گرائے تھے۔
دو طیاروں میں سے ایک بھارتی طیارہ سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ دوسرا ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔
پاک فضائیہ کے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر قومی ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
پاک فضائیہ نے خو نمائی کے باعث ساری توجہ آپریشنل تیاریوں پر مرکوز کی ہوئی ہے اس لئے دوسرے پائلٹ کے نام کی بروقت تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
Comments are closed.