فیاض الحسن چوہان اعظمیٰ بخاری کیلئے کیا کرنے کو تیار ہیں ؟

59 / 100

لاہور( ویب ڈیسک) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری ایک بار پھر آمنے سامنے ہوئے آپس میں خوشگوار انداز میں گپ شپ کی اس دوران باقی لوگ ان کی باتیں انجوائے کرتے رہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا میں اور اعظمیٰ بخاری مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں دونوں اپنا موقف دیں گے اس دوران اعظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں تہمیں سوشل میڈیا کیلئے فوٹیج نہیں دوں گی۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان ہر بار ایسے ہی گپ شپ کرکے فوٹیج بنوا لیتے ہیں لیکن اس بار میں فوٹیج نہیں دوں گی تاہم فیاض الحسن چوہان اعظمیٰ بخاری کیلئے کیا کرنے کو تیار ہیں ؟ یہ جملہ دلچسب تھا۔

http://

پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور رہنما (ن) لیگ عظمی بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھنے میں آئی، اس موقع پر عظمیٰ بخاری کے ہمراہ لیگی رہنما حناپرویز بٹ بھی موجود تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا فیاض الحسن چوہان صاحب، جیل میں اپنے لیے سیل بنالیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔

Comments are closed.