لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ 2شہریوں سمیت 4جاں بحق
راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ،دو شہری اور پاک فوج کے جو ان شہید، متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی ۔
نکیال سیکٹر میں پاک فوج کے دوجوان شہید ہوگئے شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہیں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی چوکیوں کو نقصان اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیاہے بھارتی فوج نے ایل اوسی پر گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں بھی شہری آبادی کوبلااشتعال فائرنگ کانشانہ بنایا۔
دو شہری شہید اور خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا ،، پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دیگرز سیکٹرز میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد کے زخمی ہو ئے ہیں۔
Comments are closed.