پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر3 بجے ہو گا
اسلام آباد (زمینی حقائق ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا
مشترکہ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
پاک بھارت کشید گی کے تناظر میں حکومت قومی سلامتی کے خطرات، دفاع وطن کے اقدامات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی
وزیراعظم عمران خان کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کا امکان ہے وہ کشید گی کی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔
اپوزیشن و حکومت متفقہ قرارداد کے ذریعے دفاع وطن کے لیئے یکجہتی کا عزم کریں گے۔
Comments are closed.