نیشنل کمانڈ اتھارٹی سمیت دو اہم ترین اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد ( زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت دو اہم ترین اجلاس آج ہوں گے۔
بھارتی جارحیت کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت دن دو بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا ۔
اجلاس میں بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے بعد پاکستان کے جواب کے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں اعلی عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی جوہری صلاحیت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا مسلسل دوسرے روز بھی اجلاس منعقد ہوگا ۔
اجلاس میں ملک کی اعلی سول و عسکری قیادت بھارتی دراندازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور جاری رکھے گی۔
Comments are closed.