سرفراز احمد کاچھکا ، گلیڈ ایٹر کی لاہور قلندر پر فتح
شارجہ( سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آخری اوور کی آخری بال پر چھکا لگا کر لاہور قلندر کو مات دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 144 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے 36 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا۔
فخرزمان صرف 3 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بن گئے، سلمان بٹ اپنے دوسرے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔
سہیل اختر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآوٴٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کورے اینڈرسن کی اننگز بھی 19 رنز تک محدود رہی
گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے اس بار 20 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔
21 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر نمایاں بولر رہے۔ سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک بلے باز کو آوٴٹ کیا۔
Comments are closed.