سری نگر،حریت رہنما یاسین ملک گرفتار
سری نگر(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یاسین ملک سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اس دوران حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج نے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا ہے۔
حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر رد عمل میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہےکہ مقبوضہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں ردو بدل تسلیم نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کشمیریوں کے خلاف بھارتی غیرآئینی،پرُتشدد اقدامات سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے، طاقت اور دھمکیوں سے صورتحال صرف بگڑے گی۔
Comments are closed.