نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل، نیا نام رکھ دیا گیا
مینگورہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سوات میں قومی خزانے سے تعمیر شدہ کڈنی اسپتال کا نام سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن منسوب کر کے کڈنی اسپتال کانام تبدیل کر دیا گیا۔
نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب رکھا گیا ہے صوبائی سیکرٹری صحت کی جا نب سے نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا.
نوٹیفکیشن کے مطابق کڈنی اسپتال کے نئے نام میاں گل عبدالحق جہانزیب کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ نواز شریف کڈنی اسپتال کا نیا نام ریاستِ سوات کے آخری والی میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ میں سیاسی بنیاد پر رکھے گئے دیگر قومی اداروں کے نام بھی تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے خاص کر جن کے نام پہلے کچھ اور تھے.
پنجاب میں سینٹرل اسپتال اور راولپنڈی اسلام آباد ائیر پورٹ نام تبدیلی کی طرح خیبرپختونخواہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں بھی بعض نام تبدیل کئے گئے تھے.
Comments are closed.