شیخ رشید احمد کا جعلی بھتیجا 4 ساتھیوں سمیت مری میں گرفتار
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) مری ہوٹل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ایک جعلی بھتیجا اشفاق 4 رکنی گینگ کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا.
ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں اشفاق نامی فراڈی جو کہ خود کو شیخ رشید احمد کا بھتیجا ظاہر کرتا تھا ہمراہ اپنے گینگ ممبرز فراڈ و ڈکیتیوں میں ملوث تھے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں سمیت شیخ رشید احمد کے نام پر دھوکہ دہی سے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے.
بتایا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے احسان کو کہا تھا کہ ایسی شکایات ملی ہیں ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے، ایس پی سی آئی اے طارق محبوب نے بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی.
تاج محل ہوٹل جی پی او چوک مری پر ریڈ کیا اور اشفاق سمیت پانچ جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا زرائع مطابق یہ ریڈ سحری کے وقت کیا گیا اور مال روڈ کو تمام اطراف سے سیل کیا گیا.
گرفتاری کے بعد ملزمان کو کڑے پہرے میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ذرائع مطابق ملزمان اوکاڑہ پولیس کو بھی مطلوب ہیں جبکہ چند دن قبل انہوں نے ممتاز سٹی میں بھی ایک گھر میں ڈکیتی کی تھی۔
Comments are closed.