بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کو ہندو انتہا پسندوں نے قتل کردیا
جے پور(ویب ڈیسک )بھارتی جیل میں انتہا پسند ہندووں نے پتھر مار مار کر شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی جیل میں مشتعل ہندو قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار کر شہید کردیا۔
بھارتی قیدیوں کے مشتعل ہجوم نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شاکر کو 2001 میں بھارتی ریاست گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا اور جے پور کی سینٹرل جیل میں قید تھا.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام اور فرانزک ماہرین جیل پہنچ گئے اور دو حملہ ا?ور ہندو قیدیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم پاکستانی قیدی شاکر اللہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مشتعل ہندو قیدیوں نے پلوامہ حملے کے ردعمل میں پاکستانی قیدی پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں 400 سے زائد پاکستانی قید ہیں۔
ان میں اکثریت ماہی گیروں اور غلطی سے سرحد پارکرنے والوں کی ہے جب کہ کچھ سفری دستاویزات گم ہوجانے یا معیاد سے زیادہ دن مقیم رہنے کے جرم میں قید ہیں۔
Comments are closed.