کوئٹہ گلیڈی ایٹرنےپشاور زلمی کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔عمر اکمل مین آف دی میچ قرار پاہے۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناہے، مصباح الحق 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کامران اکمل نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود نے 26 اور ڈاؤسن نے 21 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو جب کہ عمران جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروعات میں ہی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا، احمد شہزاد اور شین واٹسن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔
تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد چوتھی وکٹ کی شراکت میں عمر اکمل اور سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ الیون نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
عمر اکمل 75 اور کپتان سرفراز احمد 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2، حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
عمر اکمل نے آوٹ ہو ہے بغیر 75 رنز بناہے اور میچ کے بہتر ین کھلاڑی قرار پاہے۔
Comments are closed.