شہباز شریف رہا، لاہور روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔

شہباز شریف جمعہ کی رات رہائی کا پروانہ ملتے ہی لاہور روانہ ہوگئے آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور اختیارات کے ناجائیز استعمال کے کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف کی گزشتہ روز ہالیور ہائی ہائیکورٹ سے ضمانت ہو گئی ۔

شہباز شریف نوے روز کے لئے نیب کی تھویل میں ریمانڈ پر تھے۔شہباز شریف نے لاہور کوٹ لکھپت جیل میں چند دن ہی گزارے تھے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے اور شہباز شریف لاہور سے نیب کی تحویل میں اسلام آباد منتقل ہوگئے۔

اور منسٹر انکلیوژ میں ان کی رہائیشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔بعدازاں وہ چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی منتخب ہوگئے ۔ جس کے بعد ان کے مسلسل پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے رہے اور شہباز شریف نے ریمانڈ کے دوران تقریبا ستر دن اسلام آباد میں گزارے ۔

شہباز شریف اس دوران کینسر‘ کمر کے درد اور دانتوں کا بھی علاج کراتے رہے ۔ اور قومی اسمبلی اور پی اے سی کے اجلاس میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی مل گئی ۔

تاہم جمعیہ کے روز مچلکے جمع کرانے اور جیل حکام کے جانب سے تحریری آرڈر آنے میں تاخیر ہوئی ۔ تاہم جمعہ کی رات دس بجے شہباز شریف ضمانت پر رہائی کے بعد منسٹر انکلیوژ سے لا ہور روانہ ہوگئے ۔

Comments are closed.