پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہے


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیاہے اور کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد کیا ہے اور بتایا ہے کہ کل پہلے روزہ ہوگا ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا اور بعد میں پریس کانفرنس میں اعلان کیاگیا۔

عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کل ملک میں پہلا روزہ ہونے کااعلان کررہے ہیں۔

اس سے پہلے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی چاند نظر آنیکی شہادتیں موصول ہوئیں تھیں تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے ، دوسری سعودی عرب میں آج پہلا روزہ تھا۔

Comments are closed.