ترکش اداکار انگین آلتان کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد


اسلام آباد( ویب ڈیسک) ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی میں ارتغل کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ تاریخی سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار اداکار انگین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

انگین آلتان نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھرسے میرے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو رمضان مبارک۔ترکی کی دیگر مشہور اداکاروں نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے انگین آلتان اداکار ہیں لیکن ایک اسلامی تاریخ کے ڈرامہ میں کام کی وجہ سے دنیا بھر کے ناظرین ان سے ایسے ہی سلوک کی توقع کرتے ہیں اور ترکش اداکار اس حوالے سے اپنے ساکھ برقرار رکھنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔

Comments are closed.