مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 نوجوان شہید کر دئیے
سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا.
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جمعہ کو بھی نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا.
سرچ آپریشن کے بہانے بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی فائرنگ کی۔
بھارتی میڈیا 5 کشمیری نوجوانوں کو مقابلے میں شہید کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے، بھارتی ہمیشہ سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو شہید کر کے اسے مقابلے ہلاکت قرار دیتا ہے.
Comments are closed.