شوکت ترین کو غیر محسوس انداز میں اقتصادی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ بننے کے امکانات موجود ہیں وزیراعظم نے انھیں اقتصادی ٹیم میں کھپا لیاہے اور گزشتہ روز اعلان کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں شوکت ترین بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم کی طرف سے تشکیل نو کے بعد وزیر اعظم عمران خان اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ، وزیر خزانہ کے پاس نائب چیئرمین کا عہدہ ہوگا۔ جبکہ کونسل میں توانائی، منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور اقتصادی امور کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔
اقتصادی مشاورتی کونسل میں 12 سرکاری ارکان جبکہ نجی شعبہ کے 13 اراکین شامل کیے گئے ہیں جن کی رائے کو اقتصادی حوالے سے ہونے والی مشاورتی عمل میں اہمیت دی جائے گی۔
کونسل میں نجی شعبہ سے شامل کیے گئے ممبران میں عابد سلہری، عارف حبیب، آصف قریشی، اعجاز نبی، فاروق رحمت اللہ، محمد علی ٹبہ، ڈاکٹر راشد امجد، سلمان شاہ، شوکت ترین اور ڈاکٹرشمشاد اختر ، سلطان الانہ، سید سلیم رضا اور زید علی محمد شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کرنے کے بعد حال ہی میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے حماد اظہر کو ایک اور اہم ترین ذمے داری سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ تشکیل دی گئی اقتصادی مشاورتی کونسل اقتصادی استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحات کی سفارشات مرتب کرے گی ٹیم میں سابق وزرائے خزانہ سٹیٹ بینک کے سربرہان شامل ہیں۔
اقتصادی مشاورتی کونسل میں اہم ترین شمولیت شوکت ترین کی ہے۔ حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنائے جانے کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ کو عہدہ دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی ٹیم سے علحیدگی کے بعد اقتصادی ٹیم میں عالمی مالیاتی ادارے کی سفارش پرشوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانا تھا تاہم حکومت نے تنقید سے بچنے کیلئے انھیں غیر محسوس انداز میں اقتصادی ٹیم میں شامل کیاہے۔
Comments are closed.