بھارت کے آرٹسٹ نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ بنا لیا


لاہور(ویب ڈیسک )ایک بھارتی آرٹسٹ نے پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کا مجسمہ بنالیاہے۔

آرٹسٹ منجیت سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے ان کا کہنا ہے کہ شوکت علی کا مجسمہ کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا، شوکت علی پنجابی کے بہت بڑے گاہک تھے۔

بھارتی آرٹسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شوکت علی کا مجسمہ بنانے سے پہلے ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں ، ان کی اس کوشش کو لوگوں نے سراہا تھا۔

منجیت سنگھ نے بتایا کہ پنجاب کے عظیم لوگوں کے مجسمے تراش کر دل کو سکون ملتا ہے کیونکہ ان کی اپنے اپنے شعبوں میں خدمات ہیں اور ہم اس انداز سے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آرٹسٹ منجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ شوکت علی گاہیکی کی دنیا میں ایک عہد کا نام ہے انھوں نے فوک میں بہت اچھا گایاہے خاص کر پنجابی میں ان کی گائیکی کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed.