مولانا فضل الرحمان مسلسل علیل اور زیرعلاج ہیں


اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ابھی تک علیل ہیں اور ان کا علاج اسلام آباد میں ہی کیا جارہاہے۔

جے یو آئی ف کے امیر کے قریبی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں مسلسل بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اپوزیشن میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے باعث فی الحال ان کے شیڈول میں کہیں آمدو رفت شامل بھی نہیں ہے۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

اس گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنی صحت پر زیادہ توجہ دیں سیاسی سرگرمیوں کا نہ سوچیں یہ چلتی رہتی ہیں۔

Comments are closed.