مریم نواز کی ناتجربہ کاری نے پی ڈی ایم کا ستیاناس کیا، شہزاد اکبر


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے مریم نواز شریف کی نا تجربہ کاری نے پی ڈی ایم کا ستیا ناس کیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے اور اس کا عملی ثبوت سب نے دیکھ لیا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مریم نواز نے کیا کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خاموشی کو ذومعنی ہے تاہم امید کرتے ہیں مریم نواز کے پلیٹیلیٹس کم ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی ہوں گی۔

انھوں نے وزیراعظم کے بلا امتیاز احتساب کا ذکر کرتے ہوئے کہا حکومت کا کوئی پسندیدہ نہیں ہے، جہانگیر ترین کے خلاف بھی کیس قانون کے مطابق چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بلاامتیاز احتسا ب کا وعدہ برقرار ہے، چاہے کوئی کتنا ہی قریب ہو، نا کوئی فیورٹ ہے اور نا ٹارگٹ، ہمارے بندے کا نام آیا پھر بھی شوگر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی گئی۔

Comments are closed.