ملک میں50سال والوں کی ویکسین رجسٹریشن 30 مارچ سے آغاز
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں 60سال کے بعد اب50سال یا زائد عمر کے شہریوں کو کورونا رونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے کیاجائے گا۔
یہ اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر بیان میں کیاہے ، ان کا کہنا ہے کہ60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے تمام افراد جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے ان پر کورونا ویکسین لگوانے اور رجسٹریشن کے لیے زور دیں، ملک میں دو مراحل میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسین لگانے کا آغاز دو فروری کو ہوا تھا دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانا شروع کی گئی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے روسی اور چینی کمپنیوں کی ویکسین کی قیمتیں بھی مقرر کر دی ہیں۔
Registration of those who are 50 plus for covid vaccination will be opened on march 30th. Registration of those who are 60 and older has already been open. Encourage everybody who is 50 plus to register when the registration is opened for them on 30th.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 26, 2021
ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج بھیج کر رجسٹریشن کرانا ہوگی جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کا جوابی پیغام موصول ہوگا۔
رجسٹریشن کے لیے نادرا نے ایک خصوصی سافٹ ویئر بھی بنایا ہے جسے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) کہا جاتا ہے۔اپنے کمپیوٹر یا موبائل پر شہری اس ttps://nims.nadra.gov.pk/nims/ کورونا ویکسین کے لیے اس پتے پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ایس ایم ایس کرنے یا این آئی ایم ایس کے ذریعے رجسٹر ہونے کے بعد آپ کے شناختی کارڈ پر درج موجودہ پتے کے مطابق آپ کو قریبی ویکسینیشن سینٹر کا پتا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوتا ہے۔
جوں ہی ویکسین آپ کے درج کردہ سینٹر میں دستیاب ہو جائے گی تو ایس ایم ایس کے ذریعے ویکسین لگانے کی تاریخ اور وقت بتا دیا جائے گا۔ سینٹر پر ساتھ لانے کے لیے ایک پن کوڈ بھی بھیجا جائے گا جو ساتھ لانا ضروری ہوگا۔
میسج موصول ہونے کے بعد اگر کسی وجہ سے کوئی سینٹر تبدیل کروانا چاہے تو سات دن کے اندر ہیلتھ کیئر یونٹ ایک دفعہ تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔اس کے لیے 1166 پر کال کرنا ہو گی یا این آئی ایم ایس سسٹم پر جا کر اپنا سینٹر تبدیل کروانا ہو گا۔
تمام ویکسینیشن سینٹرز پر شہریوں کی سہولت کے لیے معلوماتی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں آنے والے تمام افراد کے نام، عمر اور درجہ حرارت کا اندراج کیا جاتا ہے۔
شناخت کی تصدیق کے بعد شہریوں کو تربیت یافتہ عملے کی جانب سے ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگنے کے بعد کم سے کم 30 منٹ تک ویکسینیشن سینٹر میں ہی رکھا جاتا ہے تاکہ مانیٹر کیا جا سکے کہ ویکسین کے کوئی سائیڈ افیکٹس ظاہر ہو تو بروقت دیکھا جاسکے۔
Comments are closed.