پاکستان ڈے پریڈ کا بارشوں کے باعث نیا شیڈول جاری
راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)یوم پاکستان کی 23 مارچ کو ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان ڈے پریڈ 23مارچ کی پریڈ ری شیڈول کردی گئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کو خراب موسم اور بارشوں کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ نہیں ہوسکے گی اس لئے اس کو 2دن بعد کردیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ جو 23 مارچ کو شیڈول تھی اب طے شدہ پروگرام کے تحت 25 مارچ کو ہوگی،واضح رہے کہ اس حوالے سے پاسز کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Comments are closed.