مریم نواز ڈکٹیٹ کرتی رہیں ،باہر بیٹھ کر ہمیں کہتے ہیں جیل جاو، اعتزازاحسن
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہےمریم نواز پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں،کسی کو اعتماد میں لئے بغیر گوجرانوالہ میں اعلان جنگ کیا.
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا نواز شریف اور اسحاق ڈار بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں جیل بھی جائیں.
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوتحریک سے نکالا تواپنے پاؤں پرکلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا آصف زرداری کو سننا چاہیے، لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے.
مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔پی ڈی ایم کو آصف زرداری کے الفاظ پر غور کرنا چاہیے۔
Comments are closed.