ائیرمارشل ظہیر بابر سدھو نئے ائر چیف مقرر
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ائیرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاکستان ائر فورس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا ہے جو 19 مارچ کو اپنا عہدہ سنھالیں گے.
نئے ایئرچیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔
Govt of Pakistan has appointed Air Marshal Zaheer Ahmad Babar Sidhu as new Chief of the Air Staff wef 19 March, 2021 pic.twitter.com/Kdc9V08RtT
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 17, 2021
ایئرمارشل ظہیر احمد بابر اِس وقت بطور ڈپٹی چیف انتظامی امور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ایئرمارشل ظہیر احمد بابر فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئر بیس اور علاقائی کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ایئرمارشل ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
موجودہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں جب کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران ان کی خدمات کے اعتراف میں ’نشان امتیاز‘ ملٹری سے نوازا ہے۔
Comments are closed.