ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین نکلا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ کا مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ کیپٹن(ر) صفدر کا فرنٹ میں نکلا ہے، عثمان ڈار نے تصویر ٹوئٹر پر شئیر کر دی.
ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عثمان ڈار نے نامزد ملزم محمد جاوید بٹ کی کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ مریم نواز کے پیش خدمت ہے.
انھوں نے لکھا کہ ڈسکہ میں 2 بے گناہ افراد کے قتل اور خونی کھیل میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار کر لیا گیا ہے! ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کیپٹن (ر) صفدر اور رانا ثناءاللہ کا فرنٹ مین ہے.
انھوں نے اس کے ساتھ ہی سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا مریم نواز اب بھی انکار کریں گی کہ ان غنڈوں کو ان کی جماعت کی سرپرستی حاصل نہیں؟۔
ایک اور ٹوئٹ میں عثمان ڈار نے لکھا کہ ’’ دوسرے مرکزی ملزم جاوید بٹ کی تصاویر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں جس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں.
عثمان ڈار نے کہا کہ بہت جلد بے گناہ شہیدوں کے دونوں مجرمان کو کیف کردار تک پہنچائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ آج شام 6 بجے حکومتی وزراء کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس ہو گی، این اے 75 کے انتخابی نتائج سے متعلق مریم نواز کے پے در پے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کو بے نقاب کریں گے.
عثمان ڈار نے کہا کہ جس جھوٹے بیانئیے کو خونی سیاست سے پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی اس کی اصلیت ڈسکہ کی عوام کے سامنے رکھیں گے.
Comments are closed.