پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی۔
میچ کے آخری روز جنوبی افریقہ نے 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری ادھوری اننگز کا آغاز کیا۔ 370 کے پاکستانی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پروٹیز کو آج آتے ہی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 48 رنز پر کھیلتے وین ڈر ڈسن کو حسن علی نے آوٹ کیا۔
سابق کپتان فف ڈوپلیسز میدان میں آئے لیکن 5 رنز سے آگے نہ بڑھ پائے ، اس کے بعد بومیا اور مارکرم میں شراکت ہوئی لیکن حسن علی نے نئی بال پر زبردست باولنگ کا مظاہرہ کیا پہلے مارکرم کوآوٹ کیا۔
افریقین کپتان ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے انھیں بھی حسن علی نے سلپ میں کیچ کروایا ، تاہم اس کے بعد شاہین شاہ کی باری آئی اور انھوں نے یکے بعد دیگر وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو مات کے قریب کردیا۔
میچ کی آخری وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی اور یو سترہ سال بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخی فتح اپنے نام کرلی ، بابر اعظم کی کپتانی میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہی دو صفر سے پاکستان کے نام رہی۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی کے ساتھ 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ 0، عابد علی 13، بابر اعظم 8، اظہر علی 33، فواد عالم 12، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ 23، حسن علی 5 اور شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
370 رنز کا ہدف ملا ہے.
چوتھے دن حسن علی جلد آوٹ ہوئے تاہم پہلے یاسر شاہ اور پھر نعمان علی کے ساتھ اچھی شراکت کی بدولت پاکستان نے بڑا ہدف دیا اور رضوان کی سنچری بھی ہوئی، لینڈی نے 5،مہاراج 3 اور ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں.
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان تیسرے دن مشکلات سے دوچار تھا ے اور اس کی6 وکٹیں 129 رنز پر گر چکی تھیں ، 71کی سبقت کے باوجود 200 کا ہدف کا تھا.
اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ دوسری اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم 76 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔
پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی کی مزاحمت 13 رنز پر دم توڑ گئی۔
کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اظہر علی کی ہمت بھی 33 رنز پر جواب دے گئی وہ جارچ لنڈے کا شکار بنے.
فواد عالم بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جارج لنڈے کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، فہیم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو رضوان 28اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کھیل رہے تھے.
تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو کپتان کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔
فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لیند کی طرح پاکستان میں بھی ینگ تیلنٹ کا تجربہ ناکام رہا اور عمران بٹ دو ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہے، عابد علی کی فارم بھی واپس نہ آئی.
Comments are closed.