وزیراعظم سے براہ راست بات کریں، آج شام 4 بجے


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان سے آج (یکم ) فروری کو عوام سے فون پر براہ راست بات کریں گے جس نمبر پر بات ہو سکے گی وہ سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا گیا ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے بھی اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ یکم فروری پیر شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔

شبلی فراز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فونک لوگوں کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ وزیراعظم سے رابطے کے لئے نمبر 9210809-051 جاری کر دیا گیا ہے۔

رابطے کیلئے فون نمبر:0519210809 ٹیلی فون لائنز شام 4بجے کھول دی جائیں گی جس پر لوگ ذاتی یا ملکی مسائل کے حوالے سے براہ راست بات کر سکیں گے.

Comments are closed.