پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد لقمہ اجل بن گئے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793 نئے کیسز سامنے آئے ہیں.
خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
پنجاب میں 4 ہزار 646، سندھ میں 3 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 857، اسلام آباد میں 469، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 258 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوچکی ہے۔
Comments are closed.