نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کلئیرقرار، ہارٹ اٹیک نہیں ہوا


لاہور(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہوئے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

نجی ٹی وی نےاسپتال ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جس کا مطلب انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال میں کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ سمیت ‘ای سی جی’ اور ‘یورک ایسڈ’ کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔

پرنسپل سروسز اسپتال محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ماہر امراض دل آج نواز شریف کا چیک اپ کریں گے، کارڈیالوجسٹ نے اب تک ان کی انجیو گرافی تجویز نہیں کی۔

محمود ایاز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی، ان کے مرض کی علامات دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.