ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد، پی ایس ایل کی رونقیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ایس ایل میں  پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے اور پی ایس ایل کے میچز سے قبل وہ مختلف تقریبا میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا اور ان کی آمد کا خیرمقدم کیا۔

ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لاؤنچ میں شریک ہوں گے اور وہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا بھی دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کے مطابق 3 میچز لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

دس مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کا مقابلہ کراچی اور لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی فاہنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.