نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بہتر سہولیات کا حکم نامہ جاری
راولپنڈی (ویب ڈیسک) العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سزاپانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف آج کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا ۔
لاہور کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے حکمنامہ جاری کردیا۔
پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کردہ حکمنامے کے میں کہا گیاہے کہ سزایافتہ میاں محمد نوازشریف جو اس وقت راولپنڈی کی جیل میں قید ہیں انہیں لاہورکی جیل میں”بیٹرBetter”سہولیات فراہم کی جائیں۔
حکمنامہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی جانب سے پیر چوبیس دسمبر کوہی جاری کیا گیا ہے،جبکہ اسی روز نوازشریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قیدبامشقت کی سزا سنائی ہے
نواز شریف کو سزا کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منتقل کیا گیا تھا، آج انہیں راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا جائیگا۔
Comments are closed.