نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کا اپیل دائر کرنے کافیصلہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک )نیب نے فلیگ شپ کیس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ، چیئرمین نیب کی قانونی ٹیم کو مکمل تیاری کے ساتھ اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فلیگ شپ کیس میں نواز شریف کی بریت کے بعد نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی صدارت میں اجلاس ہو۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیزاور افسرشریک ہوئے۔

اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فلیگ شپ کیس میں احتساب عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ مکمل تیاری ،ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس کے فیصلہ میں نوازشریف کی بریت کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔

Comments are closed.