ریاستی دہشتگردی بہادر کشمیری مجاہدین کو کچل نہیں سکتی، ترجما ن پاک فوج
راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارتی فوج کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارتی فورسز کا کنٹرول لائن کے پار شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی اور قابل مذمت ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولیاں ا?زادی کے غیر مسلح بہادر مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں، بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت نے مقبوضہ وادی میں تین روز ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
Comments are closed.