لیگ اسپنر یاسر شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ نے وزیرراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔
عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بولنگ کی تعریف کی جبکہ وزیراعظم نے یاسر شاہ سے ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھی بات کی۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے پر بھی گفتگو کی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
یاسر شاہ نے 14 وکٹیں لے کر عمران خان کا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
Comments are closed.