حویلیاں ، بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،3سگے بھائیوں سمیت7افراد قتل
ہری پور (ویب ڈیسک )حویلیاں کے نواحی علاقہ رجوعیہ میں بچوں کے جھگڑے پر دو گروپوں میں تصادم ، 3سگے بھائیوں سمیت7 افراد قتل، 2 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رجوعیہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچے آپس میں لڑ پڑے تھے جس کے بعد دونوں گروپ ایف آئی آر درج کرانے رجوعہ پولیس چوکی پہنچ گے۔
دونوں گروپوں کی درمیان پولیس چوکی میں تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں پانچ افراد موقع پر چل بسے جب کہ دو زخمی حالت میں جانبر نہ ہوسکے۔
فائرنگ سے ایک گروپ کے انور شاہ، مختیار شاہ، شوکت شاہ قتل ہوگئے جبکہ دوسرے گروپ سے راشد نامی نوجوان سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گے ۔
مرنے والوں میں سے چار کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد جب کہ تین کو حویلیاں ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ زخمیوں کو اے ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق مخالف گروپ کے طارق نامی شخص نے پولیس چوکی کے اندر گھس کر فائرنگ کی جس سے حالات کشیدہ ہوگے، دو زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔
ادھر مرنے والوں میں انور شاہ، مختیار شاہ اور شوکت شاہ سگے بھائی بتائے جاتے ہیں اور ان کی موت کی اطلاع پر ان کی والدہ کابھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجوعیہ گاوں میں آخری اطلاعات آنے تک صورتحال بہت کشیدہ ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔
Comments are closed.