دیوسائی ، برفباری میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے زریعے نکال لیاگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)استور کے بلند سیاحتی مقام دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث تین دن سے پھنسے غیر ملکی سیاح سمیت نصف درجن افراد کوپاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے تعاون سے دیوسائی میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیاہے،بہسل اور بابوسر ٹاپ پر پھنسے مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن میں خراب موسم کے باعث رکاوٹ کا سامنا ہے۔
، پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر چلاس ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکے ہیں، سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ بلند سیر گاہ دیوسائی کاا سکردو اور استور سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
ادھر ہی سویڈن کے سیاح، چار پاکستانی سیاح اور محکمہ وائلڈ لائف کے پانچ اہلکار تین دن سے محصور تھے، دوسری جانب جلکھڈ میں پھنس جانے والے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔
این ایچ اے نے بٹہ کنڈی تک ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاہے، پولیس نے تین سو گاڑیاں اور اسی پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیاہے۔
Comments are closed.