پار ک انکلیو منصبوبے کی تاخیر پر چیئرمین نیب کا جانچ پڑتال کاحکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین نیب کا پارک انکلیو رہائشی منصوبہ آٹھ سال سے زیر تکمیل ہونے پر نوٹس،اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود پلاٹ نہ دینے کی شکایات کی جانچ پڑتال کاحکم دے دیا

ترجمان نیب کے مطابق سی ڈی اے نے منصوبہ 2011میں شروع کیا،بروقت تکمیل نہ ہو سکی،عوام خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کی اربوں روپے رقوم وصولی کے باوجود پلاٹ الاٹ نہ کئے گے۔

عوام بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں سے اربوں روپے لینے کے باوجود پلاٹ نہ دینے کی شکایات پر جانچ پڑتال کا حکم جاری کیا گیا۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے کی طرف سے عوام کے ساتھ سنگین مذاق اور سی ڈی اے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتاہے۔

سی ڈی اے نے منصوبے کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے، تقریباً15ارب روپے وصول کئے لیکن آٹھ سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

Comments are closed.