ریحام خان کی کتاب کی رونمائی پر پابندی عائد

فائل فوٹو

ملتان (ویب ڈیسک )مقامی سول عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف لائرز ونگ کیصدر غلام مصطفیٰ چوہان کی جانب سے ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کہ آلہ کار ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا کچھ حصہ مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔ اس لئے ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔

عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔

Comments are closed.