عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ہاسٹل کی لڑکیوں چیختے چلاتے رہے ،
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی منہاج القرآن گرلز ہاسٹل کی لڑکیوں کو ڈانٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ہاسٹل کی لڑکیوں نے بات کرنے کی کوشش کی تو خرم نواز گنڈا پور سختی سے انہیں شٹ اپ کہتے رہے۔ لڑکیوں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرا صرف ایک روپ دیکھا ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں۔ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی خاتون رکن کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے لیکن ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی۔
خرم نواز گنڈاپور کے مطابق جب لڑکیوں کو منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے انکار کیا اور جو لڑکی زیادہ بدتمیزی کررہی تھی انہوں نے اس کے والد سے بات کرانے کا کہا تاکہ انہیں صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔
ویڈیو میں لڑکیاں کچھ بولنا چاہ رہی ہیں لیکن خرم نواز انھیں ڈانٹ کر چپ کرا دیتے ہیں، کہتے ہیں کیا آپ کو تمیز نہیں۔ آپ کے ماں باپ نے یہ ہی سکھا یاہے۔
جب چپ ہوئے تو لڑکیاں پھر بولنے لگیں تو وہ پھر چلائے اور کہا شپ اپ۔ میں کسی دباو میں نہیں آوں گا۔ پھر انھوں نے کسی کو بلا کر کہا ان کے والد سے میری بات کراو۔۔
Comments are closed.