پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول پھر مہنگا
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرول ایک روپے 70 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیز 2 روپے31 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا، اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جار کردیا گیاہے جس کے مطابق پٹرول ایک روپے70 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیز 2 روپے31پیسے فی لٹر مہنگا کیاگیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل3 روپے41 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل3 روپے 54پیسے مہنگا ہو گیاہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 87 روپے 70پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل98 روپے76 پیسے کا ہوگیاہے ۔مٹی کا تیل79 روپے 87 پیسے اور لائٹ ڈیز ل68 روپے 85 پیسے میں فروخت ہوگا۔
Comments are closed.