شریف خاندان کی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شریف خاندان سے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، سابق وزیراعظم کے مرحوم بھائی عباس شریف اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے بھی اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

اس حوالے سے اضافی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 اہلکاروں کو جاتی عمرہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تمام صوبوں کے ا?ئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

اسی طرح جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی بھی عدالتی حکم کے بعد ہٹا لی گئی ہے ۔

Comments are closed.