کرکٹر شرجیل خان کی سزا کے خلاف درخواست مسترد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر شرجیل خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹرشرجیل خان کی سزا کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کی۔ شرجیل نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل سے ملنے والی سزا کے خلاف درخواست دی تھی۔
سپاٹ فکسنگ میں کرکٹ سے آوٴٹ شرجیل خان نے نئی اننگز شروع کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام ہوگئی۔ جسٹس عامرفاروق کے روبرو سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ خالد نے دلائل دیئے
ان کاکہنا تھا شرجیل خان کو لاہور میں ٹربیونل نے سزا سنائی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ہے، وکیل پی سی بی تفصل رضوی نے بھی اس موٴقف کی تائید کی۔
عدالت نے شرجیل کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا، یقینا یہ شرجیل خان کیلئے ایک اور برا دن ہے۔
Comments are closed.