فیض آباد دھرنا کیس خادم حسین رضوی اشتہاری قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مولاناخادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

فیض آباد دھرنا کیس میں نامزد خادم رضوی اور افضل قادری انسداد دہشتگردی عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔عدالت نے دونوں کی گرفتاری اور مقدمے کا حتمی چالان چار اپریل تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیر کو سماعت کے دوران انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو پیش کیا گیا ہے نہ مقدمے کا چالان پیش ہوا ہے

عدالت نے پولیس کو چار اپریل تک حتمی چالان پیش کرنیکا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری تین مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔

Comments are closed.