مدینہ منورہ میں ثقافتی میلہ۔ پاکستان کی پہلی پو زیشن بر قرار


مدینہ منورہ (ابرار تنولی) سعودی عرب میں مدینہ اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ثقافتی میلہ میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

مدینہ منورہ میں قائم اسلامک یونیورسٹی میں اس سال بھی ثقافتی میلہ سجایا گیا، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ثقافتی میلے کا افتتاح کیا، میلہ 10روز تک جاری رہیگا۔ جس میں مسلم ممالک کے علاوہ امریکہ، اسپین اور دیگر ممالک نے بھی اپنے اسٹال لگائے ہیں۔

میلے میں طلباء نے بڑی مہارت کے ساتھ اسٹالوں کو اپنے اپنے ممالک کے ثقافتی رنگوں سے بھر دیا، جس سے قدیم اور دور حاضر کے تمام رنگ نمایاں ہیں۔ جبکہ نمائش دیکھنے والے دیگر ممالک کی تہذیب و ثقافت سے بھی روشناس ہوتے رہے۔

پاکستانی اسٹال خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا رہا، جس پر پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ نمایاں رہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی ہینڈی کرافٹ کو خوب پسند کیا۔

مدینہ یونیورسٹی کے احکام کی جانب سے پاکستانی طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ہرسال عالمی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں جامعہ میں زیر تعلیم طلباء اپنے اپنے ملکوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔

Comments are closed.