ریاض میں سجے گا 30مارچ کو کر کٹ میلہ

ریاض (ابرار تنولی)  ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روز مقام ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں رواں ماہ شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقعہ پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے بتایا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود ہیں اور ان کی سربراہی میں ایشیا ک سب سے بڑی کرکٹ ایسوسی ایشن ہے جو گزشتہ 35 سال سے کرکٹ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویسٹرن یونین کرکٹ ٹورنامنٹ 30 مارچ سے شروع ہوگا جو کہ پندرہ مئی تک جاری رہے گا اس کی افتتاحی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی جس میں اہم افراد کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں اسی سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

  تمام ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے پرجوش ہیں کیونکہ رمضان شریف سے قبل یہ آخری ٹورنامنٹ ہوگا، گراونڈز کے حوالے سے سی ای او ندیم بابر نے بتایا کہ ان کے پاس سترہ گراونڈز ہیں جن پر کھلاڑیوں کے بیٹھنے کے لئے پویلین بنائے گئے ہیں جبکہ تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے بھی بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔

آر سی اے کی جانب سے کھیلے جانے والے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے جبکہ فائنل میں اس بار ٹرافی کے ہمراہ دیگر بڑے انعام بھی رکھے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ بھر میں اچھی کارکردگی دیکھانے والوں کو بھی انعامات سے نوازا جاے گا،اجلاس میں عبدالکریم خان، ناصر عباسی، آصف بٹ، محمد اکرم، اشفاق بٹ، ڈاکٹر ریاض، رستم علی، قیصر محمود، اوپل ظریف، سمیع اللہ شریک تھے۔

Comments are closed.