پشاور زلمی کی پلے آف میں دبنگ انٹری
شارجہ ( سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ پکی کرلی۔ کامران اکمل 107رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے
شارجہ میں میں کھیلے جانے والے اپنے آخری میچ میں زلمی کو شکست کی صورت میں پلے آف سے ہاتھ دھونا پڑتے مگر کامران اکمل نے
جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور اہم میچ میں سنچری بنا ڈالی۔
شارجہ میں کھیلے گے پاکستان سپر لیگ کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی ٹیم کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا جو پشاور زلمی نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے صرف 61 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ 27 جبکہ سعد نسیم 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ قلندرز کی جانب سے اے پی ڈیوسچ کامیاب بیٹسمین رہے جنہوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ آغا سلمان 28، گلریز صدف 26 جبکہ سہیل اختر 30 رنز بنا سکے تھے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمین گل اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
Comments are closed.