رہبر کمیٹی کا حکومتی مزاکراتی ٹیم سے رابطہ، مطالبات پیش

Pic08-029 ISLAMABAD: Oct08 – Senior Leader of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Ahsan Iqbal, Leader of the Opposition in the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa Akram Khan Durrani, Awami National Party central general secretary Mian Iftikhar Hussain and others are present during the central Rahbar Committee Meeting at Durrani House in federal capital. ONLINE PHOTO


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک سے رابطہ، حکومتی کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا موٴقف اور مطالبات پہلے والے ہیں۔

رابطے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ اراکین سے مشاورت کرکے رہبر کمیٹی سے رابطہ کرکے جواب دیں گے اور بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد آزادی مارچ کے قافلے چاروں صوبوں سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے جو 31 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔

نیشنل پارٹی، اے این پی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے مکمل طور پر جے یو آئی کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے صرف آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

، پیپلزپارٹی تاحال احتجاج میں شمولیت سے انکار تاہم احتجاج کی حمایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی بنائی گئی حکومتی کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کو روکنے اور مذاکرات کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کا م کا آغاز کر چکی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو دے دیا ہے، جے یو آئی ف کہہ چکی ہے کہ رہبر کمیٹی ہی ان کی مذاکراتی کمیٹی ہے، آئندہ کی حکمت عملی کمیٹی ہی طے کرے گی تاہم چارٹر آف ڈیمانڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.