بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ غیرملکی سفارتکار اور  میڈیا گروپ  لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ ہوگئے لیکن بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار، سفارتکار ایل او سی جانے کے لیے نہیں پہنچا.

انھوں نے کہا بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پرکھڑا نہیں رہ سکا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں سفارتکاروں کے ساتھ ایل اوسی جانے کی اخلاقی جرات نہیں، غیر ملکی سفارتکاراورمیڈیا ارکان کا گروپ ایل اوسی پر سچ سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جبکہ بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی۔

Comments are closed.