مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو مروایا اب بھی مروائیں گے. شیخ رشید

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ عمران خان نےسیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات بنائے تو در و دیوار ہل جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کمائے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ریلوے کا خسارہ 5 سال کے بجائے 3 سال میں ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھنسنے جا رہے ہیں، 26 اکتوبر کو بتاؤں گا کہ مولانا کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نا شہباز کی بات فائنل ہے، نا مولانا فضل الرحمان کی اور نا ہی پیپلز پارٹی کی بات فائنل ہے۔شہباز شریف اُدھر بھی ہیں، اِدھر بھی، گیم ابھی فائنل نہیں ہوا اور اکھاڑے میں ابھی کوئی بھی نہیں اترا ہے.

وزیراعظم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا میں نے کہا تھا کہ عمران خان چھا جائیں گے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور کرنسی کو استحکام دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیلوں میں موجود 6 افراد کو این آر او دے دیں تو اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہو جائے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ گرفتار سیاستدانوں کے خلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے، عمران خان مقدمات بنائیں گے تو درودیوار ہل جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ خدانخواستہ کسی اور نے مقدمہ بنایا تو چیخیں نکلنے والا چین کا نظام نظر آئے گا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا ہے، مودی کی نہ جان چھوٹ سکتی ہے نا وہ بچ سکتے ہیں

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ اللہ کو پتا ہے، ان کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے، پہلے بھی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو مروایا اب بھی مروائیں گے.

انھوں نے کہا 26 اکتوبر کو بتاؤں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، شہباز شریف کبھی ادھر ہیں تو کبھی اُدھر ہے، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی کوئی چیز فائنل نہیں، سیاست، جنگ اور محبت میں وقت کا بہت اہم کردار ہے.

شیخ رشید نے کہا نوازشریف کو مروانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے، اب دیکھیں حسن اور حسین نواز کیا کرتے ہیں۔ عمران خان 6 آدمی رہا کردیں تو اپوزیشن کی ساری تحریک ٹھس ہوجائے گی۔

جن 6 افراد کی بات کرتا ہوں تو ان میں سے 4 گرفتار ہیں اور 2 ہونے والے ہیں۔ ان 2 میں ایک مولانا فضل الرحمان کا بندہ بھی شامل ہے۔

Comments are closed.