نواز شریف کا جیل سے مولانا فضل الرحمان کے نام خط

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمن کے نام خط لکھا ہے جس میں انھیں ان کا ساتھ دینے کے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

نواز شریف کی جانب سے جیل سے مولانا فضل الرحمن کے نام لکھے گئے خط میں انھیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت اور کارکن اپ کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے خط میں لکھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔ اس کے خاتمہ تک، ن لیگ جے یو آئی کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے نے بھی آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ نواز شریف سے محبت کرنے والے دھرنے میں شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملنے جیل نہ جا سکے۔ شہباز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے ان سے پارٹی سفارشات کی منظوری حاصل کرنا تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزادی مارچ کے حوالے سے مختلف پارٹی اجلاسوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم پارٹی صدر کی حیثیت سے شہباز شریف کی جانب سے باضابطہ کسی فیصلے کا ابھی اعلان نہیں کیا جا رہا۔

Comments are closed.