مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہامسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اوراب مودی سے بات کرنے کے لئے کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ۔

امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین اور میگی حسن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید، ناظم الامور پال جونز  بھی شامل تھے۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپرتعاون کرنے پرسینیٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بھارت نہیں جو میں سمجھتا تھا، مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کردیا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سب سے بڑا حامی تھا لیکن اب جب تک بھارت کشمیر کے حالات بہتر نہیں کرتا مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھ سکتے۔

عمران خان نے کہابھارت ہندو سپرمیسی کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، معاملات کسی بھی سطح پر جا سکتے ہیں.

اگر معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لیے پریشانی ہوگی اور اب مودی سے بات کرنے کے لئے کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔

افغان امن عمل پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ اس پر  مرحلہ وار بات چیت ہونی چاہیے، طالبان چاہتے ہیں کہ امن ہو اور امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔

ملاقات میں امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ پر  کشمیراورافغان امن عمل آگے بڑھانے پرزوردیں گے۔

Comments are closed.